اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لیبیائی آمر نے کل رات 20:10 بجے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا:ــ ہم لڑیں گے اور اپنے دشمنوں کو شکست دیں گے۔ ــ ہم بہت جلد گولہ بارود اور اسلحہ کے گوداموں کے دروازے کھولیں گے، قبائل کو مسلح کریں گے اور "سرخ آگ" کے ذریعے اپنے دشمنوں کا جواب دیں گے۔ ـ ہم ناقابل شکست طاقت ہیں اور سابقہ بیرونی اقدامات کی مانند ہر قسم کے بیرونی اقدامات کو ناکام بنادیں گے۔ ـ امریکہ بھی ہمیں بمباری کرکے شکست نہیں دے سکتا۔ـ لیبیا ابھی تک تیسری دنیا کے ممالک کا قلب ہے اور ہر قسم کے حملوں کا جواب دیتا ہے۔ ـ ناچو اور ہنسو اور گاؤ، معمر قذافی تمہارے درمیان ہے۔ـ عوام میں سے جو لوگ قذافی کو پسند نہیں کرتے انہیں زندگی کا حق حاصل نہیں ہے اور انہیں مرنا چاہئے۔ قذافی نے ایسے حال میں میدان الخضراء میں اپنے حامیون سے یہ خطاب کیا کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لیبیا کے اکثر علاقوں پر مظاہرین کا قبضہ ہے۔ اس سے قبل بعض ذرائع نے کہا تھا کہ قذافی طرابلس سے بھاگ کر اپنے آبائی علاقے سرت میں پہنچ گئے ہیں اور ملک کا اختیار ہاتھ سے مکمل طور پر نکل جانے کی صورت میں لیبیا سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔......./110
25 فروری 2011 - 20:30
News ID: 228330
قذافی نے کل طرابلس کے میدان خضراء سے ملحقہ عمارت کی چھت سے سبز جھنڈے اٹھائے ہوئے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: جو مجھے ناپسند کرے اسے زندہ نہیں رہنا چاہئے۔